جنوبی افریقہ آسٹریلیا سیریز ‘جملے کسنے کی جنگ ہوگی ‘ کوچ ڈیرن لیہمن

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:37

جنوبی افریقہ آسٹریلیا سیریز ‘جملے کسنے کی جنگ ہوگی ‘ کوچ ڈیرن لیہمن

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے (سلیجنگ) فقرے کسے جائیں گے۔یہ بات آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیہمن نے جنوبی افریقہ کے درمیان 30 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

ڈیرن لیہمن نے کہاکہ ون ڈے میچوں کی ٹیم ٹیسٹ ٹیم کے مقابلے میں مختلف ہے اور وہ زیادہ فقرے کسنے کی جانب مائل ہیں ڈیرن لیہمن نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ میرے خیال میں یہ ایک زبردست سیریز ہوگی کیونکہ آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی میدان پر بہت زیادہ بولتے ہیں۔انہوں ے کہاکہ دونوں ٹیموں میں ایک چیز بہت اچھی ہے اور یہ کہ دونوں ہی ٹیمیں میدان پر سخت کرکٹ کھیلتی ہیں۔

(جاری ہے)

میرے خیال میں اس سیریز کے دوران میدان پر جملے کسنے سے دونوں ٹیموں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ڈیرن لیہمن نے بتایا کہ اس سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے کہ تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیا جا سکے ‘ہم ون ڈے ٹیم میں رد و بدل کرتے رہتے ہیں تاکہ آپ اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو وقت دے سکیں۔ڈیرن لیہمن نے بتایا کہ فاسٹ بولر جاش ہیزلوڈ اور مچل سٹارک کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تین نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری تمام تر توجہ آئندہ سال ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور 2019 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

متعلقہ عنوان :