دبئی: برج العرب کا اپری ٹیرس عام افراد کے لیے کھول دیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:31

دبئی: برج العرب کا اپری ٹیرس عام افراد کے لیے کھول دیا گیا

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء): برج العرب کے اوپری ٹیرس کا ہوٹل میں ٹھہرنے والے افراد کے علاوہ اب دوسرے افراد بھی نظارہ کر سکتے ہیں۔برج کے ٹیرس سے سورج کے طلوح اور غروب ہونے کا منظر ، سمندر کی اچھلتی لہریں، اور دبئی کا خوبصورت نظارہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیرس سے ان چیزوں کا نظارہ کرنے کے لیے عام دنوں میں 1800درہم ادا کرنا پڑیں گے ۔ جبکہ ویک اینڈ پر 2200درہم ادا کرنا پڑیں گے۔ جس میں آپ پورے دن کے لیئے ایک کیبن بک کر واسکتے ہیں۔جس میں چار افراد رہ سکتے ہیں ۔ جس میں کھانے پینے کی سہولت بھی دی جا ری ہے ۔کافی ، پھل ، رات کا کھانا، وغیر ہ شامل ہے ۔ معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔ 043017400یا ای میل کریں [email protected]