سام سنگ نوٹ سیون نے امریکی کی جیب دھماکے سے اڑا دی،شدید زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک رہائشی نے سام سنگ نوٹ سیون کی بیٹری میں پائی جانے والی مہلک فنی خرابی کی بنا پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ بیٹری خرابی کے حوالے سے سام سنگ نوٹ سیون کے انتظامیہ کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ خیال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نیوز چینل کے مطابق فلوریڈا کے علاقے پالم بیچ سے تعلق رکھنے والے امریکی جاناتھن سٹروبل نے بتایا کہ نو ستمبر کو وہ اپنا نیا سام سنگ نوٹ سیون دائیں جیب میں ڈالے جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ بری طرح جل گئی۔

زخمی ہونے کے علاوہ اس واقعہ پر اسے شدید ذہنی صدمہ بھی پہنچا۔ادھر سام سنگ موبائل کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ انہیں حادثے کا علم ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی عدالتی فیصلے سے پہلے اس پیش رفت پر تبصرے سے گریز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :