ٹوئیٹ ہٹانے کی درخواستیں، ترکی اور روس سب سے آگے

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں اسے مواد ہٹانے سے متعلق ملنے والی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس امریکی کمپنی کے مطابق حکومتوں اور پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ اس میں ترکی اور روس ماضی کی طرح اب بھی آگے ہیں۔ ٹوئٹر کے مطابق مختلف ممالک اپنے داخلی قوانین کے تحت کسی مواد کے غیرقانونی ہونے پر اسے ویب سائٹ سے ہٹانے کی درخواست دیتے ہیں۔ اس کمپنی کے مطابق اْسے رواں برس جنوری سے جون تک اس طرح کی چار ہزار چار سو چونتیس درخواستیں موصول ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :