نئی عراقی عسکری مہم میں فرقہ ورانہ تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، امریکی مندوب

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء)شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کے لیے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ موصل اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرقبضہ دیگر علاقوں کو چھڑانے کے لیے نئی عراقی عسکری مہم میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے نیویارک میں عالمی رہنماوٴں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی اتحاد اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ نئی عراقی عسکری مہم میں تشدد کے ویسے واقعات رونما نہ ہوں، جیسے فلوجہ پر دوبارہ قبضے کے وقت دیکھے گئے تھے۔

فلوجہ پر قبضے کے دوران شیعہ ملیشیا کی جانب سے عام سنی شہریوں کو یرغمال بنانے اور ان پر تشدد کرنے جیسے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔