پہلے حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے کل شروع ہونگے

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) مانیار فٹ بال کلب کے زیراہتمام پہلے حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے جمعہ سے شروع ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق سوات میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے آخری میچ میں نفیس کلب مانیار نے ینگ کلب غالیگے کو 2-0 گول سے ہرا دیا،وقفے تک نفیس کلب کو ینگ کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں نفیس کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں نفیس کلب کے ساجد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں انور نے گول کرکے مقابلہ2-0 کردیا، جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، ینگ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، یہ ٹورنامنٹ رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار کلب کے سیکرٹری حاحی نواب خان کے نام پر منعقد ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں 70 سے زائد ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پرشرکت کر رہی ہیں،

متعلقہ عنوان :