بھارت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم بننے کا نادر موقع ہے، ویرات کوہلی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:17

بھارت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم بننے کا نادر موقع ہے، ویرات کوہلی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم بننے کا نادر موقع ہے اور ہوم سیزن اپنی بالادستی قائم کرنے کا بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ کرکٹر نے بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ میں 500ویں ٹیسٹ میچ سے قبل کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین ٹیم کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، بس ہمیں خود پر یقین کرنے کی ضرورت ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں آں ے والے نوجوان کھلاڑیوں میں اسی چیز کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بے خوف ہو کر کھیلیں تو اکثر نتائج آپ کے حق میں برآمد ہوتے ہیں کیونکہ آپ وہ اضافی خطرہ لینے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس ٹیم میں بہترین بننے کی تمام چیزیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مستقبل میں کہاں کھڑی ہو گی، اس کی بنیاد پم اس سیزن میں رکھیں گی، ہم نے گزشتہ سال متحد رہتے ہوئے فتوحات حاصل کیں اور اب اس تسلسل کو برقرار رکھنا سب سے اہم چیز ہے

متعلقہ عنوان :