ابو ظہبی:یاس آئی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:14

ابو ظہبی:یاس آئی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ

ابو ظہبی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء): موسمِ گرما میں ابو ظہبی کے یا س آئی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 50فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔فراری ورلڈ ابو ظہبی اور واٹر ورلڈ میں آنے والوں کی تعداد 600,000افراد سے زائد رہی ۔

(جاری ہے)

یا س آئی لینڈ کے سی ای او محمد عبد اللہ الضابی کا کہناہے کہ اس موسمِ گرما میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کا آنا خو ش آئند ہے ۔یا س آئی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ سیاحت کے ترجمان کا کہناہے کہ یاس آئی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے ۔اگلے سالوں میں سیاحوں کے لیے مزید نئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔