Live Updates

الیکشن کمیشن، عمران خان کی نااہلی بارے دائر درخواست پر سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے بارے میں دائر درخواست پر سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی ، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف دائر درخواست بھی مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں ہاشم بھٹہ نامی شخص کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی بارے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت اٹھارہ ا کتوبر تک ملتوی کردی ہے ہاشم بھٹہ کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63پر پورا نہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے الیکشن کمیشن نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے خزانہ کمیٹی میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست کا تعلق الیکشن کمیشن سے نہ ہونے کی بناء پر مسترد کردی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات