پاک فضائیہ کی مشقیں‌ہائی مارک 2016 بھرپور انداز میں‌ جاری ۔ ترجمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : پاک فضائیہ کی تربیتی مشقیں ہائی مارک 2016 بھر پور انداز میں جاری ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان مشقوں کو ہائی مارک کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ اندورن اور بیرون ملک تربیتی مشقوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مشقیں پاک فضائیہ کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔ جن کا مقصد پاک فضائیہ کے پائلٹس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے اور انہیں ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشقیں موٹروے پر ایم 1 اور ایم 2 پر کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :