پشاور ، پشتہ خرہ چوک میں بس میں سلنڈر دھماکا ، خاتون جاں بحق ، متعدد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پشتہ خرہ چوک میں گیس فلنگ کے دوران بس میں دھماکا ہو گیا ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی جبکہ بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ بس افغان مہاجرین سے بھری ہوئی تھی تاہم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور کئی مسافر زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روانہ کردی گئی ہیں تاہم زخمیوں اور ہلاکتوں میں ا ضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :