وفاقی حکومت نے بہامالیکس کا نوٹس لے لیا ، کارروائی کا اعلان

بہامالیکس میں شامل کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : وفاقی حکومت نے بہامالیکس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بہامالیکس میں شامل کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بنک بہامالیکس میں شامل کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرے۔ جبکہ تحقیقات میں کسی عہدے اور رتبے کا لحاظ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :