کراچی دنیا کا وہ واحد شہرہے جو کبھی نہیں سوتا، سعودی کونسل جنرل

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:27

کراچی دنیا کا وہ واحد شہرہے جو کبھی نہیں سوتا، سعودی کونسل جنرل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا۔ کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورتعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کردارہے کیونکہ سندھ کے باشندے بڑی تعداد میں سعودی عرب میں روزگارسے وابستہ ہیں، خود انہوں نے ماضی میں سعودی الیکٹرک کمپنی کے لیے کام کیا ہے، اس موقع پرانہوں نے سعودی قونصل جنرل سے اپیل کی کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔

ملاقات کے دوران محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا کہ کراچی کو عالمی سطح پربڑی اہمیت حاصل ہے، یہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے اورہم اس کا اعتراف کرتے ہیں۔