کینیڈا میں ایک لاکھ 80ہزارڈالرکا سونا چرانے والا کمپنی ملازم گرفتار،اعتراف جرم
جمعرات 22 ستمبر 2016 12:20
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) کینیڈا میں رائٹ کینیڈین ٹیکسال کے ملازم کو ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا سونا چرانے پرگرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیاگیا،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق رائٹ کینیڈین ٹیکسال کے ملازم 35 سالہ لیسٹن لارنس کو ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا سونا چرانے کے الزامات کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ لیسٹن گاہے بگاہے ایک جوہری کے پاس جاکر 210 گرام سونے کا ڈھیلا فروخت کرتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم رائل بینک میں جاکر جمع کراتا تھا۔ بینک کی ایک حاضر دماغ ملازمہ کو اس بات نے شک میں مبتلاء کر دیا کہ لیسٹن ہر بار جو رقم جمع کرواتا تھا اس کی مالیت تقریباً 210 گرام سونے کی قیمت کے برابر ہوتی تھی۔(جاری ہے)
ملازمہ کو معلوم تھا کہ رائل کینیڈین ٹیکسال میں 210 گرام وزن کے سونے کے ڈھیلے تیار کئے جاتے ہیں جنہیں بعدازاں سونے کے سکے بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
جب خاتون ملازمہ نے لیسٹن کی فائل کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ واقعی سرکاری ٹیکسال میں ملازم تھا۔ اس پر ملازمہ نے بینک کی انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا۔لیسٹن سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ عدالت کے سامنے ہر معاملے کی تفصیل پیش کردی گئی لیکن ایک بات ابھی بھی واضح نہیں تھی کہ وہ انتہائی سخت سکیورٹی والی عمارت سے سونے کا ڈھیلا باہر کیسے لے جاتا تھا۔ بالآخر پولیس نے عدالت کو یہ شرمناک تفصیلات بھی بتادیں۔ پولیس کے مطابق لیسٹن نے دفتر میں اپنی ٹیبل کی دراز میں ویزلین کی بوتل رکھی ہوئی تھی۔ وہ موقع ملنے پر سونے کا ایک ڈھیلا چراتا اور ویزلین کی بوتل لے کر بیت الخلاء میں چلا جاتا، جہاں ویزلین کی مدد سے ڈھیلے کو اپنے جسم کے زیریں حصے میں داخل کرتا۔ بعدازاں وہ ہر قسم کی تلاشی کے باوجود سونے کا ڈھیلا لے کر نکل جاتا کیونکہ یہ اس کے جسم کے اندر ہوتا تھا۔ گھر پہنچ کر وہ اسے اپنے جسم سے خارج کرتا اور بعدازاں جوہری کے پاس بیچ کر رقم بینک میں جمع کروادیتا۔ لیسٹن نے اس بیہودہ تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے اچھی خاصی رقم جمع کرلی تھی البتہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ باقاعدگی سے سونا چرارہا تھا۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسے گرفتار نہ کرلیا جاتا تو وہ عنقریب ملک سے فرار ہونے والا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.