جنرل اسمبلی میں‌موجود وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کا ساتھ دیا ۔ سرتاج عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 12:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر نمایاں تھا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنتی بھی ملاقاتیں کیں ان سب میں مسئلہ کشمیر کو ضرور اُجاگر کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وہاں موجود تمام وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کا ساتھ دیا۔ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہوناچاہئیے۔