امریکہ،شارلٹ میں سیاہ فام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:10

امریکہ،شارلٹ میں سیاہ فام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ، ایمرجنسی نافذ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے گورنر نے پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شارلٹ شہر میں شدید مظاہروں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ 43 سالہ کیتھ لیموں سکاٹ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شارلٹ شہر کے حکام کے مطابق ’شہریوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ان مظاہروں سے نمٹنے کے لیے شہر کی گلیوں میں موجود ہے اور سینکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز 43 سالہ کیتھ لیموں سکاٹ کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔کیتھ لیموں سکاٹ کی ہلاکت کے بعد شہر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :