بنگلہ دیش،دریائے سندھیا میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:08

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش کے شہر بریسال میں دریائے سندھیا میں کشتی ڈوبنے سے تیرہ افراد ہلاک اور تیس لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق دریا کے کنارے کھڑی کشتی مٹی کا تودہ گرنے سے ڈوب گئی۔ کشتی میں اسی کے قریب مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدوں کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :