چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ،نشتر اکیڈمی کا مقابلہ چکلالہ کلب سے کل ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جار ی چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر اکیڈمی اور چکلالہ کلب کی ٹیموں کے درمیان شام چار بجے میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل صابری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی بہترین 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ شروع ہو چکا ہے-

متعلقہ عنوان :