حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ، نفیس کلب نے ینگ کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) مانیار فٹ بال کلب کے زیراہتمام پہلے حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے آخری میچ میں نفیس کلب نے ینگ کلب کو 2-0 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، تفصیلات کے سوات میں جاری ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک نفیس کلب کو ینگ کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں نفیس کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں نفیس کلب کے ساجد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں انور نے گول کرکے مقابلہ2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، ینگ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، یہ ٹورنامنٹ رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار کلب کے سیکرٹری حاحی نواب خان کے نام پر منعقد ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں 70 سے زائد ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پرشرکت کر رہی ہیں-

متعلقہ عنوان :