چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ،مسلم یوتھ کلب نے مورگاہ کلب کو 1-0 گول سے ہرا دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جار ی میں چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم یوتھ کلب نے مورگاہ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا،میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک مسلم یوتھ کلب کو مورگاہ کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری رہی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، فاتح ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں حمزہ نے گول کرکے برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی، مورگاہ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، جمعہ کونشتر اکیڈمی اور چکلالہ کلب کی ٹیموں کے درمیان شام چار بجے ہوگا، ریفریز کے فرائض زرار پیرزادہ نے انجام دیئے جبکہ ڈپٹی ریفریز عامر اقبال اور فیضان تھے،سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل صابری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی بہترین 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ شروع ہو چکا ہے-

متعلقہ عنوان :