71کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں،بنگلہ دیشی وزیراعظم

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاہے کہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں ان اقدامات کوکسی جماعت کیخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے، ڈھاکا کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے، دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھاکہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں ان اقدامات کوکسی جماعت کیخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ جولائی میں ڈھاکا کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :