مصر، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 43 افراد ہلاک،163کو بچالیاگیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:48

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) مصر کے شمالی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے،163 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،کشتی میں 600 پناہ گزین سوار تھے۔ادھرمصری حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے کہ کشتی کہاں جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق 163 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق کشتی میں 600 پناہ گزین سوار تھے۔کشتی میں مصری، سوڈانی، صومالی اورایری ٹیریاکے باشندے سوار تھے۔واقعہ مصر کے شمالی ساحل سے تقریبا 12 کلو میٹر دور بحیرہ روم میں پیش آیا ۔مصری حکام کے مطابق ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے کہ کشتی کہاں جارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :