ترکی، اسرائیلی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش پر حملہ آور محافظ کی فائرنگ سے زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:48

تل ابیب/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک چاقو بردار حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی لیکن اس کو عمارت کے نزدیک آنے سے قبل ہی گولی مار کر زخمی کردیا گیا ۔سفارت خانے کے سامنے سے ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حملہ آور نے بدھ کے روز مضبوط دفاع کے حامل اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو ٹانگ میں گولی مار کر اپاہج کردیا گیا ہے۔

اس دوران سفارت خانے کے ملازمین ایک شیلٹر میں جا گھسے تھے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو سفارت خانے کی عمارت کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی گولی مار دی گئی ۔

(جاری ہے)

زخمی حملہ آور کی صحت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ یہ معلوم ہو سکا ہے کہ آیا اس کو ترک سکیورٹی فورسز نے گولی ماری ہے یا سفارت خانے کے محافظوں نے زخمی کیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ترک پولیس کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سفارت خانے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا۔ سفارت خانے کے سامنے سے ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :