جرمن نائب چانسلر دوروزہ سرکاری دوے پر روس روانہ ہو گئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) جرمن وزیر اقتصادیات اور نائب چانسلر زیگمار گابریئل دو روزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے ۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ روسی حکام کے ساتھ شامی تنازعے کے علاوہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے طابق جرمن نائب چانسلر اور وزیر اقتصادیات زیگمار گابرئیل نے ماسکو روانہ ہونے سے قبل کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کے دوران شام میں امدادی قافلے پر ہونے والے حملے کے موضوع پر بھی بات کریں گے۔ گابریئل کا کہنا تھاکہ مشرقی یورپ، شام اور مشرق وْسطیٰ میں سیاسی اور اقتصادی استحکام ہمارے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :