لاہور میں ترقیاتی کاموں کے دوران درختوں کی کٹائی کی بجائے انہیں‌منتقل کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 11:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : لاہور شہر میں ترقیاتی کاموں کے دوران درختوں کی کٹائی کے بجائے انہیں سالم ہی منتقل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے ایک ٹری پلانٹر درآمد کیا ہے۔ یہ ٹری پلانٹر نامور امریکی کمپنی بگ جون سے درآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران درختوں کی کٹائی کی بجائے انہیں سالم ہی منتقل کیا جا سکے گا۔

ٹری پلانٹر کو امریکہ جبکہ اس سے منسلک ٹرک کو سویڈن سے درآمد کیا گیا ہے۔ اس مکمل سیٹ کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔ اس کی درآمد کی وجہ لاہور شہر میں ترقیاتی کاموں کے بیچ میں آنے والے درختوں کو کاٹ کر ضائع کرنے کی بجائے انہیں سالم ہی کسی اور جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :