کراچی پولیس کی کارروائیاں، مبینہ ملزم ہلاک ،ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ سپر مارکیٹ پولیس نے ٹارگٹ کلر جبکہ اورنگی ٹاوٴن سے 3 ملزمان پکڑے گئے۔ گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو مارا گیا۔ سپرمارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عمران عرف گنجا کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم عمران نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں مختلف افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اورنگی ٹاوٴن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایک کلو سونا اور موبائل فونز برآمد ہوئے، ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب گلستان جوہر رابعہ سٹی کے علاقے میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :