سکھر،سول ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی، 4نومولود دم توڑگئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء )سکھر کے سول ہسپتال میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث 4 نومولود دم توڑگئے۔سول ہسپتال سکھر کے نیونینٹل وارڈ میں انکیوبیٹر اور ایئرکنڈیشن خراب ہونے کی وجہ سے 4 نومولود دم توڑ گئے، تفصیلات کے مطابق رات گئے بچوں کے وارڈ میں نہ تو کوئی ڈاکٹر موجود ہوتا ہے اور نہ ہی نرسز، سخت گرمی میں خواتین نے اپنے بچوں کو وارڈ کے باہر فرش پر ہی لیٹا دیا اور ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اندرون سندھ کے سب سے بڑے اسپتال کا بجٹ 22 کروڑ روپے مقرر ہے اس کے باوجود بھی وہاں موجود مریض دربدر ہیں۔