رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے لاہورہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:23

رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے لاہورہائی کورٹ کا فل بینچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ، بینچ جسٹس شاہد وحید، جسٹس انوارالحق اورجسٹس قاسم خان پرمشتمل ہوگا، فل بینچ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :