شاہینوں کی موٹر وے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں جاری

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:23

شاہینوں کی موٹر وے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء )پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی موٹروے پرمشقیں، کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹر وے کوصبح پانچ بجے سے شام سات بجے تک بند کیاگیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی موٹر وے کے مخصوص حصے پرہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔ جہاں فضائیہ کے جاں باز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مشقوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ترجمان موٹروے کے مطابق کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ سیکشن صبح پانچ سے شام پانچ بجے تک بند رہا۔ اس دوران لاہور سے آنے اور جانے والی ٹریفک نے جی ٹی روڈ کو استعمال کیا۔