پاکستان مضبوط ، جمہوری اورمستحکم ملک ہے، امریکی قونصل جنرل

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک ہے۔ جمعرات کو کراچی میں مزار قائد پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

(جاری ہے)

گریس شیلٹن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات میں لکھا کہ قائد اعظم کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ تاثرات میں گریس شیلٹن نے پاکستان کو ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک درج کیا۔ امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا جب کہ مزار قائد اعظم میں رکھے گئے نوادرات میں بھرپور دلچسپی لی ۔

متعلقہ عنوان :