کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرینگے ، شعیب ملک

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:20

کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ انداز میں ..

دبئی ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ عالمی چیمیپئن ویسٹ انڈین ٹیم کو سیریز میں ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :