حکومت نے سیدنا عثمان غنی کی یوم شہادت پر عام تعطیل نہ کرکے پھر سنیوں سے زیادتی کی ہے،رہنماء اہلسنت والجماعت

بدھ 21 ستمبر 2016 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے کہاہے کہ اس بار پھر حکومت نے سیدنا عثمان غنی کی یوم شہادت پر عام تعطیل نہ کرکے سنیوں سے زیادتی کی ہے اسلام کے نام پہ بننے والے ملک میں آج اسلام کا نام لینا بھی جرم بن گیا ہے ا ستحکام پاکستان کیلئے خلفاء اراشدین کے نظام کونافذکیاجائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی ‘ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی‘ مولانا نصیر احمد ربانی‘ مفتی کلیم اللہ حیدری ‘عباس حیدری ‘حیات ایڈووکیٹ ‘قاری ایوب معاویہ ‘مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سیدنا عثمان غنی کی سیرت طیبہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے سیدناعثمان غنی کادفاع اللہ اوراس کے رسول کی سنت ہے عثمان غنی سب سے پہلے ہجرت کرنیوالے صحابی ہیں عثمان غنی کے نکاح میں حضور اکرم کی دوصاحبزادیاںآ ئی ان کے وفات کے بعدحضوراکرم نے ارشادفرمایااگرمیری چالیس بیٹیاں ہوتی تو میں یکے بعددیگرے حضرت عثمان کے نکاح میں دیتاانہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں اپنے ملک کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کی خاموشی کو دشمنوں نے کمزوری سمجھ لی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پتھر کا جواب اینٹ سے دیا جائے ۔