الطاف حسین نے فاروق ستارکی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ کردیئے ،مصطفی کمال

فاروق ستاراپنی جماعت بنائیں یاہماری پارٹی میں آجائیں ،ورکرزہمارے ساتھ ارکان اسمبلی فاروق ستارکے ساتھ کھڑے ہیں ،میڈیاسے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ الطاف حسین نے فاروق ستارکی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ کردیئے ،فاروق ستاراپنی جماعت بنائیں یاہماری پارٹی میں آجائیں ،ورکرزہمارے ساتھ ارکان اسمبلی فاروق ستارکے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ فاروق ستارنے اگرالطاف حسین کی پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی ہے توانہیں پارٹی کادفترکیوں چاہئے ،ایم کیوایم بانی کی جماعت ہے ،ندیم نصرت کونکالاگیاہے تووہ دفترکیوں آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے فاروق ستارکی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ کردیئے ہیں ،ایم کیوایم کے 80فیصدورکرزاورووٹرزہمارے ساتھ آگئے ہیں ۔فاروق ستارکے ساتھ ایم این اے اورایم پی ایزہیں ،فاروق ستارکومشورہ دیتاہوں کہ اپنی الگ پارٹی بنائیں یاپھرمیری پارٹی میں آجائیں ،ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ابھی بھی کہتاہوں کہ توبہ کرلو۔انہوں نے کہاکہ را کراچی میں بدامنی اورعدم استحکام کی آخری کوشش کریگی ،متحدہ میں کسی شخص کی پھرتی اس کیلئے موت کاپروانہ ہوتی ہے