پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو
امن امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو اسے حل کرنے کیلئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں خطاب
بدھ 21 ستمبر 2016 23:10
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر امن امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو اسے حل کرنے کیلئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں، ایسا ماحول نہ پیدا کیا جائے جس سے خانہ جنگی کی صورتحال جنم لے۔
وہ مقامی کلب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی28ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے متوالے سر پر کفن باندھ کر ٹی وی پر آ کر کیا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ن لیگ کو مشورہ دیا کہ اس قسم کے رویے انہیں زیب نہیں دیتے انہیں چاہیے کہ وہ مفاہمت کی فضاء قائم کریں، انہوں نے کہا کہ اگر ٹکراوٴ کی صورتحال پیدا ہوئی تو نقصان ن لیگ کا ہوگا کسی اور کا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں اگر امن امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا بھی تو اس سے نمٹنے کے لئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں یہ کام کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں کی بنائی گئی ذاتی فورس کا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں وزیراعظم کے گھر کی طرف بڑھنا صحیح عمل نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کئی رہنماوٴں کا بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.