پاکستانی خواتین کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں آسٹریلین ہائی کمشنر

۔آسٹریلین حکومت پاکستان میں خواتین کی انٹرپرینیور شپ کیلئے مواقع اور ڈویلپمنٹ سکلز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے فعال ہے خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستانی خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مواقع کے بارے میں منعقدہ پینل ڈسکشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

پینل ڈسکشن میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے کوآرڈینیٹر برائے سی پیک و پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر شاہ، ممبر سوشل سیکٹر نعیم الظفر، یواین ڈی پی ویمن اکنامک امپاورمنٹ ایڈوائزر سید محمد نواب، اے ڈی بی کے پرنسپل اکنامسٹ گنتر سوگییارتواور ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بھی اظہار خیال کیا۔

آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کے زیادہ سے زیادہ کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔آسٹریلین حکومت پاکستان میں خواتین کی انٹرپرینیور شپ کیلئے مواقع اور ڈویلپمنٹ سکلز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے فعال ہے۔ ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹیو یواین وومن سنگیتا تھاپا نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور صنفی امتیاز کے خاتمہ کے لئے بہترین اقتصادی موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :