نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملک کا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے قمر زمان چوہدری
نیب افسران ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مزید دیانتداری اور چوکس ہوکر کام کریں اجلاس میں ہدایت نیب کراچی نے2016ء کے دوران3286شکایات کو نمٹایا ہے اجلاس میں بریفنگ
بدھ 21 ستمبر 2016 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملک کا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے۔وہ کراچی بیورو کی وسط مدتی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کرنل ریٹائرڈ نعیم السراج نے چیئرمین نیب کو نیب کراچی بیورو کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر چیئرمین نیب کی انسپکشن ٹیم نے 2016کے دوران معیاری گریڈنگ نظام کی بنیاد پر نیب کراچی کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیب کراچی نے2016ء کے دوران3286شکایات کو نمٹایا ہے، شکایات نمٹانے کی یہ تعداد گزشتہ سالوں کے اسی عرصہ کے دوران نمٹائی گئی شکایات میں سب سے زیادہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.