لاہور،بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ بدستور آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے تک جاری

بدھ 21 ستمبر 2016 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ بدستور آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے تک جاری ہے لاہور سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ نے گرمی کے ستائے عوام کو نڈھا ل کردیا ہے شام کو لاہور میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

بجلی کی طلب ورسد کا فرق کم نہ ہونے سے لوڈشیڈنگ میں آئندہ ماہ تک کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔حکومت کے آئندہ دو سالوں میں لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے اعلانات پر عوام کا اعتماد کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔گزشتہ روز اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مرمت کے کاموں کے سبب مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا،شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں فوری کمی کی جائے۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :