لاہور ایک بار پھر بارش کی لپیٹ میں آ گیا ،جگہ جگہ پا نی بھر گیا،گر می کی شدت کم ہو گئی

چھت، سائین بورڈ اور درخت گر نے کے باعث باپ بیٹی سمیت 5 افراد شدید زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ایک بار پھر بارش کی لپیٹ میں آ گیا جگہ جگہ پا نی بھر گیا جبکہ گر می کی شدد کم ہو گئی رات گئے تیزموسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات میں چھت سائین بورڈ اور درخت گر نے کے باعث باپ بیٹی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ سٹرکوں پر پا نی بھر جا نے سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہو گیا گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں گئی ،بتا یا گیا ہے کے گز شتہ روز رات گئے تیزموسلادھاربارش کے باعث کنال روڈ اور کینٹ ڈھنڈی سٹرک پر درخت گر گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل رہا جبکہ شاد مان کے علاقہ میں سائین بورڈ کر نے کے باعث دو موٹر سائیکل سوار اشرف اور بو بیء شیخ شدید زخمی ہو گئے جبکہ شاہدرہ میں مکان کی چھت گر نے کے باعث باپ بیٹی ابرار اور نورین شدید زخمی ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل پھسلن سے گر نے کے باعث ماجد اعجاز آ صف نا می شخص زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کو طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ہسپتال سے فارغ کر دیا۔

(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :