عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے، راجہ محمد فاروق حیدر

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو پرامن اورآزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،وزیر اعظم نواز شریف عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ بہتر طور پر لڑ رہے ہیں بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف سی پیک منصوبے کی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیرکی علامہ محمد اقبال کے مزار پرحاضری کے بعدمیڈیا سے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کیونکہ جنگ تباہیاں لاتی ہے، اگر جنگ شروع ہوئی تو روایتی ہتھیاروں سے آگے بھی جا سکتی ہے۔ وہ بدھ کے روز مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پرحاضری کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و سیاحت آزاد کشمیر مشتاق منہاس ،وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود بھی موجود تھے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ بھارت خود بھی جنگ نہیں چاہتا وہ صرف عوام کو دکھانے کے لیے جنگ کا ماحول بنانا چاہتا ہے۔جس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بھارت کے کچھ صوبوں میں ہونے والے انتخابات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہو ں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے،اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو اپنی زندگی پرامن اورآزاد گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف بہتر طور پر عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کشمیریوں کو بھی ان پر مکمل اعتماد ہے اور یہ یات کشمیریوں کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کبھی نہیں کر ے گا کیونکہ وہ اپنا مالی نقصان نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف سی پیک منصوبے کی ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے، بھارت صرف پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے مزار اقبال پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئ