بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،جماعۃ الدعوہ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن

بدھ 21 ستمبر 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) جماعۃ الدعوہ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، لاکھوں جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے ، بھارت کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، سیاسی و عسکری قیادت کی طرف سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہونا خوش آئند ہے ، سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی دیگر اختلافات چھوڑ کر پاکستان کے دفاع کے لیے ایک ہو نے کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا شفیق الرحمن نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے ، دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کے لیے نئے نئے ڈرامہ رچائے جا رہے ہیں ، بھارتی سیاستدان پاکستان پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ 71 والا پاکستان نہیں اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں قوم کے لاکھوں جوان اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے اور بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :