نظم و ضبط کسی بھی ادارے یا تنظیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ کسی بھی فورس کی شان ہوتی ہے ۔آپ جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کا اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں دربار سے خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کا اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظم و ضبط کسی بھی ادارے یا تنظیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ کسی بھی فورس کی شان ہوتی ہے ۔آپ جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق مسعود یٰسین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں افسران و جوانوں سے دربار میں خطاب کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد ،ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید کے علاوہ ٹریفک کے افسران و جوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے دربار میں خطاب کے دوران کہا کہ نظم و ضبط فورس کی شان ہوتا ہے اور کسی بھی ادارے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اورایک لازمی عنصر ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے جانی و پہچانی جاتی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے دل پرنقش کرلے کہ ایمانداری ہمارا ایمان، خوش اخلاقی ہماری پہچان اور شہریوں کی مدد ہماری شان ہے۔یہی خوبیاں ہمارا اعزاز اورطرہ امتیاز ہیں اور یہی امتیازی اوصاف ہمارے ہتھیار و اثاثہ ہیں اورہم ہر قیمت پر اوردل و جان سے انکی حفاظت کر یں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات ، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس میری توقعات کے مطابق کام کررہی ہے اور اس کو جو بھی ٹاسک دیا گیا ہے انہوں نے ذمہ داری کے ساتھ اس کو نبھایا ہے ۔

آئی ٹی پی کے امیج کو مزید بہتر کرنے کے لئے کہ افسران و جوان دوران ڈیوٹی سڑک استعمال کرنے والوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔اﷲ تعالیٰ نے آپ کو اس وردی میں عزت دی ہے اور بہت سے اختیارات سے نوازا ہے اب آپ کو چاہئے کہ ان اختیارات کو لوگوں کی فلاح و بہبود ،ان کے ساتھ بہترین رویہ سے پیش آنے اور قانون کوبلاامتیاز استعمال کریں ۔اپنے ٹرن آؤٹ میں مزید بہتری لائیں ۔انہوں نے تمام جوانوں کو ان کے ذاتی و محکمانہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :