وزیر اعلیٰ پنجاب اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم مابین ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت
مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا قتل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا،عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دبا? ڈالنا چاہیے،کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیرانصاف کا قتل عام ہے ،عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ، شہباز شریف کی گفتگو
بدھ 21 ستمبر 2016 22:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو یہاں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی-دونوں رہنما?ں کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے -وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا قتل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے -بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔
وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے-انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے-مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ سکتا۔(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلے کی شدت کا احساس کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی بند کروانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے اورعالمی برادری بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دبا? ڈالے-انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیرانصاف کا قتل عام ہے-عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال پر فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے - عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں- انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.