بھارت کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے،

برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آیا، بے گناہ کشمیری بچوں اور خواتین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کروا،ی جائیں: وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 22:45

بھارت کی قابض فوج  نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے،

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو شدید تنقید کا نا صرف نشانہ بنایا ہے بلکہ پڑوسی ملک کو آئینہ بھی دکھایا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

ان مظالم سےکشمیری عوام کےحوصلےپست نہیں ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والا برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آیا۔ سرینگر میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل ک رآزادی مانگ رہی ہے۔ کشمیر کے لوگوں کو لوگوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام 70 سال سے آزادی کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے. اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرے اس حوالے سے منظور کی جانے والی قرار داتوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور بے گناہ کشمیری بچوں اور خواتین کے قتل عام کی تحقیقات بھی کی جائیں۔ ہم مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے خاتمے، بھارت کے ڈریکونین قوانین کے خاتمے کا مطالبہ اور کشمیری رہنماؤں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کو ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہیں. سیکیورٹی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے.