سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں کا صوبہ سندھ میں اظہار دلچسپی خوش آئند ہے ، گورنر سندھ

سرمایہ کاری سے روزگار کے وسیع مواقعوں سمیت خوشحالی یقینی ہے ، پاک سوئٹزر لینڈ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، گورنر ہاؤس میں قونصل جنرل سے گفتگو سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں توانائی ، انفرااسٹرکچر ، ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،قونصل جنرل

بدھ 21 ستمبر 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں کا صوبہ کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے توانائی ، انفرااسٹرکچر ، ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی خوش آئند ہے ، سرمایہ کاری سے پاکستان سمیت خطے میں روزگار کے وسیع مواقعوں سمیت خوشحالی یقینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک سوئٹزر لینڈ دو طرفہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں ،مختلف شعبوں میں پاک سوئٹزر لینڈ دو طرفہ اقتصادی و معاشی متعدد معاہدے بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں امن و امان کا قیام عمل میں آرہا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کراچی میں نئے تعینات سوئٹزر لینڈکے قونصل جنرل Mr.Philippe R.Crevoisier سے ملاقات میں کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہسوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں کو صوبہ سندھ با الخصوص کراچی کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اس ضمن میں توانائی ، زراعت ، ایگری کلچر ،فارما سوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پر امن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان خطے کے لئے انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں غیر ملکی سرمایہ کارصوبہ سندھ سمیت پا کستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں اس سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ میں مدد ملے گی۔ اس موقع پرسوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرل Mr.Philippe R.Crevoisier نے گورنر سندھ کو بتایا کہ سوئیزر لینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں خوارک ، فارما سوٹیکل ، کیمیکل، مشینری ، انجینئرنگ اور بینکنگ میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جہاں 10 ہزار سے زائد پاکستان ملازمت سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ تین ہزار پاکستان سو ئٹزر لینڈ میں رہائش پذیر ہے یہ تعداد مسلم ممالک سے سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہسوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں توانائی ، انفرااسٹرکچر ، ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں مثالی امن قائم ہو رہا ہے اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان ایک پرکشش حیثیت رکھتا ہے با الخصو ص صوبہ سندھ جہاں بے پناہ استعداد موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :