بینظیر بھٹو شہید جمہوریت اور وفاق پاکستان کی امین تھی ، اپنی ساری زندگی غریب عوام کے نام وقف کئے رکھی ، بینظیر نے یتیم بچوں کیلئے ادارہ بنانے کی خصوصی ہدایت کر رکھی تھی ، سویٹ ہومز آکر یہ اندازہ ہوا کہ بینظیر شہید کے خواب کی تکمیل نہایت بہترین انداز سے ہو رہی ہے

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ کا سویٹ ہومز میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت اور وفاق پاکستان کی امین تھی ، انہوں نے اپنی ساری زندگی غریب عوام کے نام وقف کئے رکھی ، بینظیر بھٹو شہید نے خصوصی ہدایت کر رکھی تھی یتیم بچوں کے لئے کوئی ادارہ ضرور بنایا جائے جو ان کے گھر جیسا ہو اور آج یہاں سویٹ ہومز آکر انہیں یہ اندازہ ہوا ہے کہ بینظیر شہید کے خواب کی تکمیل نہایت بہترین انداز سے ہو رہی ہے، زمرد خان اور ان کی ٹیم نے جس خلوص اور محبت سے ان بچوں کی پرورش کر رہے ہیں بلا شبہ کوئی باحثیت انسان بھی اپنے بچوں کی نہیں کر سکتا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ اچھی سوچ اور نیت کا پھل ضرور دیتا ہے۔ اس لیے آج اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ یتیم اعر بے سہارہ بچو ں کے کاندھے سے کاندھا ملا کر ان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں ا و ر ا ن کو کسی محر و می کا ا حسا س نہ ہو نے د یں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں پاکستان سویٹ ہومز میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اورسابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا۔کہ اﷲ تعالیٰ نے سب انسانوں کو برابر پیدا کیا چاہے کوئی امیر ہو یا غریب معاشرے میں سب کا مقام برابر ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اس دنیا میں رہنے والے یتیم اور بے سہارا بچوں کو بہترین مقام دیں اور کسی قسم کی تفریق نہ رکھیں۔ خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی کام نہیں۔

آج پاکستان سویت ہومز میں تین ہزار سے زائد بچے اور بچیاں پرورش پا رہی ہیں۔ اور ہم نے ان کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ان بچوں کی نسبت حضرت محمد? سے ہے۔ یہ کریڈٹ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کو جا تا ہے جن کی ہدایت پر انہوں نے اس سویٹ ہومز کی بنیاد رکھی۔ پاکستان بھر میں ہزاروں بچے ابھی بھی سہارے کی تلاش میں ہیں اور وہ عہد کرتے ہیں کہ ان سب کو بھی پاکستان سویٹ ہومز کے قافلے میں شامل کریں گے۔

زمرد خان نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کی کرم نوازی سے ان کی ٹیم میں ڈاکٹر شازیہ، عبدالوحید بابر، راجہ راشد حفیظ ، ثوہدری حق نواز، راجہ زوالفقار ، جیسے لوگ شامل ہیں جو آج چھ سال سے رضا کارانہ طور پر سویٹ ہومز کا حصہ ہیں۔ تقریب میں پی پی پی کے رہنماوں قمر زمان کائرہ، عمران اشرف، مرتضیٰ ستی ،عامر فدا پراچہ ،بابر جدون ، عبدالواحدبابر،اسد عباسی، نرگس فیض ملک، عاطف کیانی، ملک ظہیر ارشد کے علاوہ جڑواں شہروں کے سیاسی و سماجی رہنماوں اور عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں سویٹ ہومز کے ننھے فرشتوں نے رنگا رنگ ٹیبلو اور نغمے پیش کئے۔ تمام مہمانوں نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے