بلاول بھٹو زرداری کی 28سالگرہ کے سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کیک کاٹنے کی تقریبات، چیئرمین پی پی پی کی عمردرازی اور سلامتی کیلئے خصو صی طور پر دعائیں
بدھ 21 ستمبر 2016 22:17
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 28سالگرہ کے سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں اور ان کی عمردرازی اور سلامتی کے لئے خصو صی طور پر دعائیں مانگی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پیپلز پارٹی کے زیراہتمام شیر شاہ روڈ پر ایس او ایس ولیج میں کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سید عبد القادر گیلانی، خواجہ رضوان عالم ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی عمر درازی اور سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے جنو بی پنجاب کے جنرل سیکریٹری شیح غیاث الحق کی زیر قیادت کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی۔(جاری ہے)
پی ایل ایف کی رہنما بشری نقوی کی قیادت میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق سٹی جنرل سیکریٹری ایم سلیم راجہ کے دفتر میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اسی طرح پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سلیم الرحمن کے دفتر پرانا شجاعباد روڈ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن ساجد خان بلوچ نے بھی چوک نواں شہر پر دفتر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اہتمام کیا جس میں رانا الطاف حسین ، نعمان اختر ، عیسی بھٹہ ،ملک اشفاق ودیگر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں دیگر مقامات پر بھی جیالے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.