کرپٹ عناصر سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،مقدمات کی تفتیش کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے ذریعے کی جائے

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )قمر الزماں چودھری کا نیب افسران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین قمر الزماں چودھری نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور مقدمات کی تفتیش کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے زریعے کی جائے اور نیب کے افسران واہلکار مقررہ وقت میں مقدمہ کی کارروائی مکمل کر کے عدالت میں ریفرنس دائر کریں کسی صورت غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وہ بدھ کو نیب آفس کراچی میں نیب افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اگر چہ نیب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ 10 کڑور روپے سے کم ہونے والی بد عنوانی کی تحقیقات کرے ،تاہم نیب ککرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،اسی لئے نیب نے حیسکو کی وصولی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھی قومی دولت لوٹی ہے اسے سزا کے عمل سے گزرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے آئندہ ہفتے سارک ممالک کی اینٹی کرپشن کانفرنس منعقدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :