پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد رکھنے والی اسمبلیاں ہیں، فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے او ر سہولت کار پکڑے جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو جا ئے گا،اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے امت مسلمہ کو اپنی اقوام متحدہ بنانا ہو گی

عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا رواداری امن کانفرنس سے خطاب جس معاشرے میں انصاف نہیں ہو گا وہ معاشرہ نہیں چل سکتا، فخر امام

بدھ 21 ستمبر 2016 22:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد رکھنے والی اسمبلیاں ہیں۔ اگر یہ لوگ ٹھیک ہو جائیں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے او ر سہولت کار پکڑے جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو جا ئے گا۔ میاں نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سوائے فراڈ کے اور کچھ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے امت مسلمہ کو اپنی اقوام متحدہ بنانا ہو گی کیونکہ یہ اقوام متحدہ مسلمانوں کی دشمن ہے اور امریکہ عالمی دہشت گرد ہے لیکن میاں نواز شریف نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے لئے امریکہ سے مشورہ لینے پہنچ گئے ہیں کیونکہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کی خواہش پر نہیں اتر سکے اور انہوں نے ملک وقوم کی سلامتی کو ترجیح دی اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے بیش بہا مسلمانوں نے قربانیاں دیں لیکن ہم ان قربانیوں کو بھول گئے ہیں اور جس معاشرے میں انصاف نہیں ہو گا وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔ وہ بدھ کو دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ? پر رواداری امن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت رواداری تحریک کے چیئرمین سیمسن سلامت نے کی اور اس موقع پر دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ? کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی ، مخدوم سید زاہد حسین شمسی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما?ں سید یزادنی گیلانی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی ، علامہ عبد الرحیم گجر ، حافظ اﷲ دتہ کاشف بوسن ، سید طالب حسین پرواز ، را? عارف رضوی ، ضمیرالاسلام ، الحاج اشرف قریشی ، عامر شہزاد صدیقی ، شہباز گرمانی ایڈووکیٹ ، شاہانہ شانی ، قاضی نعیم جاوید ، ہائی سینٹ پیٹر ، عامر خان ، محمد عمر کمبوہ ، میڈم راشدہ ، میڈم ثمینہ ، راجہ یونس بھٹی،عیسی بھٹہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ شام ، عراق ،لیبیا ، افغانستان ،کشمیر سمیت دیگر اسلامی ممالک میں امریکہ نے انتشار پھیلایا مسلمانوں کو آپس میں لڑایا لیکن آج وہ خود ذلیل و خوار ہو رہا ہے اسلام امن ،محبت اور بھاری چارے کامذہب ہے لیکن اسلام کے خلاف امریکہ سازش میں مصروف ہے اور یہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جائے اور امریکہ یا اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی اقوام متحدہ بنائے اور خود فیصلے کرے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام نزدیک ہے۔

اسی لئے محرم الحرام کے ایام میں ہمیشہ کی طرح آپس میں محبت ،امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا ہو گا تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کو سازش کرنے کا موقع نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے لیکن اس پر امریکہ کیوں خاموش ہے کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت کاتحفظ کیا جاتا ہے لیکن انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ امت مسلمہ پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملت اسلامیہ کو متحد ہو نا پڑے گا اور قوم کو اسمبلیوں میں بیٹھے لٹیرے وڈیروں ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کا احتساب کرنا ہو گا اور صیح لوگوں کو اسمبلیوں میں لانا ہوگا تب ہی ہم امن ، ترقی اور خوشحالی کے دور کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔