ملتان ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ،جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی

بدھ 21 ستمبر 2016 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) ملتان ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی۔9زخمی تاحال نشتر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں 15 ستمبر کوعوام ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 4افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ آج حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والا 45 سالہ نصیر احمد رحیم یار خان کا رہائشی تھا جو ملتان کے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

متعلقہ عنوان :