Live Updates

تحر یک انصاف نے 30ستمبر کو جاتی عمرہ کے قریب’’ اڈہ پلاٹ ‘‘ پررائے ونڈ مارچ کا جلسہ کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

تحر یک انصاف لاہور کے وفد نے جنرل سیکرٹری اربن حماد اظہر کی قیادت میں سی سی پی او لاہور کو جلسہ کی سیکورٹی کیلئے درخواست بھی دیدی 30ستمبر کو تحریک انصاف کے ٹائیگرز اڈہ پلاٹ پر بھر پور احتجاج کریں گے ، قافلوں کا استقبال کیا جائے گا، ہم احتجاج کرنے جا رہے ہیں ، ہمارا مقصد کسی کے گھر پر حملہ کرنا نہیں اور نہ ہم حملہ کررہے ہیں ، حکومتی عہدیدار خود ہی اپنے کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، علیم خان کی گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف نے 30ستمبر کو جاتی عمرہ کے قریب’’ اڈہ پلاٹ ‘‘ پررائے ونڈ مارچ کا جلسہ کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا‘تحر یک انصاف لاہور کے وفد نے جنرل سیکرٹری اربن حماد اظہر کی قیادت میں سی سی پی او لاہور کو جلسہ کی سیکورٹی کیلئے درخواست بھی دیدی۔ بدھ کے روز چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی ہدایت پر سنٹر ل صدر علیم خان نے کی قیادت میں وفد نے جاتی امراء میں بھو بتیاں کے مقام کا دورہ کر کے جلسے کے مقام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ظہیر عباس کھوکھر ، ولید اقبال ، ثانیہ کامران ، جمشید اقبال چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے جسکے بعد تحریک انصاف نے کئی دنوں کی مشاورت کے بعد رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی منظور ی کے بعد اڈہ پلاٹ پر احتجاج کر نے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ 30تاریخ کو تحریک انصاف کے ٹائیگرز اڈہ پلاٹ پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے قافلوں کا استقبال کیا جائے گا ہم احتجاج کرنے جا رہے ہیں ، ہمارا مقصد کسی کے گھر پر حملہ کرنا نہیں اور نہ ہم حملہ کررہے ہیں۔ حکومتی عہدیدار خود ہی اپنے کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹیاں باندھنے والے وفادار نہیں اور نواز شریف خود بھی جانتے ہیں کہ پیٹیوں والے کتنے جانثار ہیں۔

ان سے یہی کہوں گا کہ باز ہی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایماندار قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔ جہاں ملکی سالمیت کا معاملہ ہو گا وہاں ہم سب متحد ہیں۔ حکومتی عہدیدار خود ہی کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ رائیونڈ مارچ کے لیے جگہ کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماں میں تضاد پایا جا رہا تھا ،کچھ رہنما بھوبھتیاں چوک اور کچھ اڈہ پلاٹ پر احتجاج کرنے کے حامی تھے۔رائیونڈ روڈ پر واقع بھوبھتیاں چوک نواز شریف کے فارم ہاوس سے 7سے 8کلومیٹر دور ہے جبکہ اڈہ پلاٹ سے شریف فار ہاوس کا فاصلہ صرف ڈھائی سے تین کلو میٹر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات